ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور آر۔ٹی نگر میں اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح

بنگلور آر۔ٹی نگر میں اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح

Thu, 29 Aug 2019 20:27:31    S.O. News Service

بنگلور 29/اگست (ایس او نیوز) اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) کرناٹک کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح بنگلور آر ٹی نگر میں  نیشنل اے پی سی آر صدر ایڈوکیٹ  یوسف مچھالا نے ربن کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ  ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس شہری حقوق کے تحفظ اور مظلوموں کی حمایت کے لئے 2006میں تشکیل دیا گیا ایک قومی  سطح کا ادارہ ہے۔ یہ ایک غیر سرکاری اور کسی منافع کے بغیر سرگرمیاں انجام دینے والا ادارہ ہے۔جس میں وکلاء، سوشیل اکٹویسٹس، قانونی امداد فراہم کرنے والے سماجی کارکنان اور رضاکار شامل ہیں۔

اس موقع پر اے پی سی آر کے نیشنل  ٹیم کے عہدیداران اور ممبران بالخصوص ٹی عارف علی،  رفیق احمد،  ایڈوکیٹ ابوبکر سباق، ڈاکٹر رفعت کے ساتھ ساتھ  اے پی سی آر کرناٹکا کے صدر ایڈوکیٹ  عثمان پی، سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز ، ایڈوکیٹ عبدالسلام، ایڈوکیٹ محمود قاضی  سمیت کافی دیگر اراکین موجود تھے۔

 


Share: